سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

پولیس نے گھر سے ماسک کے بغیر نکلنے والوں اور ڈرائیونگ کرنے والوں کے اتنے چالان کاٹ دیئے کہ گاڑیاں چلانے والے سکتے میں آ جائیں گے

پولیس نے بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 2516 چالان اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 34 مقدمات درج کر لئے

پولیس نے گھر سے ماسک کے بغیر نکلنے والوں اور ڈرائیونگ کرنے والوں کے اتنے چالان کاٹ دیئے کہ گاڑیاں چلانے والے سکتے میں آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 2516 گاڑیوں کے چالان کر دیئے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دی گئیں،کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 58 ہزار 336 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 78 مقدمات بھی درج کئے گئے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3139 پبلک سروس وہیکلز بند کی گئیں۔

دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34مقدمات درج کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے پر 18مقدمات،سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 16مقدمات درج کئے گئے،مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 6 ہزار 262مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.