سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

13 سالہ لڑکی کی شادی کتنی عمر کے شخص سے کروائی جا رہی تھی؟ پولیس نے اچانک پہنچ کر کیا کارروائی ڈال دی؟ سنسنی خیز خبر آگئی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی رکوادی اور دلہن کی والدہ، خالہ اور دو کزنز کو گرفتار کرلیا‘ دولہا اور لڑکی کا والد موقع سے فرار ہوگیا

13 سالہ لڑکی کی شادی کتنی عمر کے شخص سے کروائی جا رہی تھی؟ پولیس نے اچانک پہنچ کر کیا کارروائی ڈال دی؟ سنسنی خیز خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں پولیس نے 13 سالہ بچی کی 38 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق 10 روز قبل حویلی نصیر خان میں مشتاق نامی شخص نے اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ اظہر سے کیا تھا۔ گزشتہ روز رخصتی کی جارہی تھی کہ پولیس کو اطلاع مل گئی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی رکوادی اور دلہن کی والدہ، خالہ اور دو کزنز کو گرفتار کرلیا۔ دولہا اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور دو خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.