سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

پشاور میں شرمناک واقعہ، لڑکی اپنی گاڑی میں کھڑی ہوکر شرٹ ہوا میں لہرا رہی تھی کہ اس کے پیچھے لگنے والے کون تھے؟ ہوشرباء رپورٹ آگئی

سفید گاڑی میں موجود لڑکی کسی کی پرواہ کئے بغیر سن روف سے باہر نکل کر اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہراتی گھماتی اور زور زور سے چیختی چلاتی رہی

پشاور میں شرمناک واقعہ، لڑکی اپنی گاڑی میں کھڑی ہوکر شرٹ ہوا میں لہرا رہی تھی کہ اس کے پیچھے لگنے والے کون تھے؟ ہوشرباء رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر لڑکی کار کے سن روف سے باہرنکل آئی اور ہلہ گلہ کرتی رہی، اسی حالت میں گاڑی سڑک پر چلتی رہی جس کے بعد رکشہ ڈرائیوروں نے اس گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کردیا جبکہ یہ مناظر پیچھے موجود ایک اور گاڑی میں بیٹھے صاحب نے کیمرے میں محفوظ کرلیے جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہورہے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سفید گاڑی میں موجود یہ لڑکی کسی کی پرواہ کئے بغیر سن روف سے باہر نکل کر اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہراتی گھماتی اور زور زور سے چیختی چلاتی، جھومتی اور موج مستی کرتی رہی۔یہ منظر دیکھنے والے افراد خصوصا رکشہ ڈرائیوروں نے گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ اس ہوشربا بے حیائی کے واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے اور ایک صارف نے لکھا کہ ”پشاور کی سڑکوں پر لڑکی کے اس فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت کو ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے“۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.