سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

تم نے مجھ سے شادی کرنے سے انکار کی جرأت کیسے کی؟ درندہ صفت شخص نے لڑکی پر قیامت ڈہا دی، انسانیت سوز سلوک کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

لاہور میں ایک شہری نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئیں‘ ملزم مفرور

تم نے مجھ سے شادی کرنے سے انکار کی جرأت کیسے کی؟ درندہ صفت شخص نے لڑکی پر قیامت ڈہا دی، انسانیت سوز سلوک کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

تفصیلات کے مطابق خاتون نے کہا کہ وہ صبح تقریبا 8 بجے کام کرنے جا رہی تھیں تو ملزم اور ایک نامعلوم شخص کو دیکھا جو جاگوار چوک کے قریب موٹر سائیکل پر انتظار کر رہے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو اس گھر تک لے جانے کی پیش کش کی جہاں وہ کام کرتی ہے اور انکار پر اس نے اسٹیل کے جگ پر رکھا ہوا تیزاب ان پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ، گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔

حملے کے بعد خاتون فوری طور پر اپنے گھر چلی گئیں اور ان کے بھائی نے انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم ان کے ساتھ جبری شادی کرنا چاہتے تھے اور جب ان کی جانب سے انکار کیا گیا تو دھمکیاں دینے لگا کہ وہ انہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے تیزاب پھینک دیا۔ایس ایس پی آپریشنز احسان سیف اللہ نے ایس پی کینٹ کو ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اس وقت مفرور ہے اور گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں انہیں اسے پہلے دھمکی دینے والے شہری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 336 بی کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)درج کی گئی، جس کے مطابق ملزم نے ان پر جوہر ٹاؤن میں حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.