سوشل ایشوز

ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ،پنجاب پولیس نےپانی کی سبیلیں لگا لیں

چالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے

ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ،پنجاب پولیس نےپانی کی سبیلیں لگا لیں، کھوج نیوزکےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے عوام کی خدمت کے لیے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جس کے بعد چالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 اور دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.