سوشل ایشوز

خضدار میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب مسافرکوچ گہری کھائی میں گر گئی

خضدار میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خضدار وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں متعد افرا د زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خضداد منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل زخمیوں کے علاج کیلئے خضدارایمرجنسی میں کوئی سہولت موجود نہیں تھا اورنہ ہی کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.