سوشل ایشوز

بیٹےکی محبت :ماں نے اپنی عزت داؤ پرلگا دی،روح تڑپا دینےوالی خبر

  بیٹےکی محبت کی شادی کی سزا بااثرافراد نےاس کی ماں کودیدی

بیٹےکی محبت :ماں نے اپنی عزت داؤ پرلگا دی،روح تڑپا دینےوالی خبر،  بیٹےکی محبت کی شادی کی سزا بااثرافراد نےاس کی ماں کودیدی ،انتہائی افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ یہ واقعہ مظفر گڑھ کےعلاقےعلی پورپولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا ، ناصرنےپسند کی شادی کی جس پرلڑکی کےگھروالوں نےلڑکےکی ماں اغواء کیا اورتشدد کا نشانہ بنانےکےساتھ ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی ، ملزمان نے 50 سالہ خاتون کو صرف تشدد کا نشانہ ہی نہیں بنایا بلکہ اسےگھسیٹےرہے، کپڑے پھاڑدیئےاورجسم پر جلتےہوئےسیگریٹ سےنشانات بھی لگائے ۔

پولیس کا کہناہےکہ یہ تمام واقعہ پسند کی شادی کرنےکی وجہ سےپیش آیاہے،ملزمان نےلڑکےکےوالدین کواغواءکیا اورنامعلوم مقام پرلےگئےاوروہاں انہیں جنسی ،ذہنی اورجسمانی طورپرتشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نےمغیوں کو بازیاب کروالیا ہےاورتین افراد کوگرفتارکرتےہوئےمتاثرہ خاتون کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.