سوشل ایشوز

وراثت میں حصہ مانگنے والی بہن پر تشدد کرنے والے ظالم بھائی گرفتار

پشاور میں مکان میں حصہ مانگنے پر بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو افراد ایک خاتون پر تشدد کررہے تھے، خاتون کو ہیلمٹ اور ہتھوڑی کے وار کیے گئے تھے۔پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کی حدود میں بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب اور ارشد نے ہیلمٹ اور ہتھوڑی سے بہن پر وار کیے، ماں بچانے آئی تو اس پر بھی تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق بہن اور بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔

پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.