سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

عیدالاضحی سے پہلے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کر دیا گیا کہ شہری بلبلا اٹھے، عمران خان حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کر دیا گیا

دکاندار وہی رٹا رٹایا موقف اپناتے ہیں کہ انہیں منڈی سے ہی سبزیاں مہنگی ملتی ہیں وہ سستی نہیں بیچ سکتے: شہریوں کا مؤقف

عیدالاضحی سے پہلے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کر دیا گیا کہ شہری بلبلا اٹھے، عمران خان حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کی آمد آمد ہے اور لاہور میں سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔ پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے کلو ہے جبکہ دکاندار 60 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں، پھلیاں 75 روپیفی کلوکی بجائے 200 جبکہ ادرک 425 روپے کی بجائے 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دکانداروں کو ریٹ لسٹیں تو فراہم کر دیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا۔ دکاندار وہی رٹا رٹایا موقف اپناتے ہیں کہ انہیں منڈی سے ہی سبزیاں مہنگی ملتی ہیں وہ سستی نہیں بیچ سکتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.