سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

نوجوان نے وکیل کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لئے کونسا حربہ استعمال کیا؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

چالاک نوجوان نے فلمی انداز میں خود کو بچاتے ہوئے ڈاکو کے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا

نوجوان نے وکیل کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لئے کونسا حربہ استعمال کیا؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں نوجوان وکیل نے فلمی طرز کی بہادری دکھاتے ہوئے لوٹنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا، ساتھی کے فائرنگ کرنے پر وکیل نے فلمی انداز میں ملزم کو ہی گولی کے آگے کردیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق زخمی ملزم کو اسپتال میں گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ کی فلمی انداز کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب کار سوار وکیل محمد عمر کو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، گن پوائنٹ پر لیتے کے دوران وکیل نے ملزمان کو دبوچ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اور نوجوان وکیل کو گتھم گتھا ہوکر سڑک کے بیچ لڑتے دیکھا جا سکتا ہے، وہاں موجود ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھی نے اسلحہ نکال کر نوجوان پر گولی چلا دی، چالاک نوجوان نے فلمی انداز میں خود کو بچاتے ہوئے ڈاکو کے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اپنے ہی ساتھی کو گولی لگتا دیکھ کر ملزم موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی ڈاکو نوجوان سے بیچ سڑک کے لڑتا رہا، پھر چھڑا کر سڑک کے دوسری طرف فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم نے رکشہ میں سوار ہوکر ملیر معین آباد میں پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا بہانا کیا، زخمی ملزم کو ایدھی رضاروں نے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.