سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لینے کے لئے جاتی ہوئی لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا؟ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دینے والی خبر آگئی

نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو ماں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا‘ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا

اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لینے کے لئے جاتی ہوئی لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا؟ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو ماں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی والدہ کے ہمراہ عزیز فاطمہ روڈ پر دوا لینے جا رہی تھی تو ملزم غلام حسین نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن رشتے سے انکار پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیا کے مطابق شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.