سوشل ایشوز

سکھر نہر کے کنارے کھیلنے والی بچی کو مگر مچھ نے دبوچ لیا تو اس کی ماں نے کیسے جان بچائی؟ المناک واقعہ منظر عام پر آگیا

دس ماہ قبل بھی مگر مچھ نے ایک بچی کو نگل لی اتھا اور اکثر اوقات مگر مچھ نہر پر آنے والی مویشیوں کو دبوچ لیتا ہے: علاقہ مکین

سکھر نہر کے کنارے کھیلنے والی بچی کو مگر مچھ نے دبوچ لیا تو اس کی ماں نے کیسے جان بچائی؟ المناک واقعہ منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناراکینال آر ڈی 115 کے مقام پر آنے والی ماں اور بیٹی پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا، ماں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ چارسالہ بچی کو مگر مچھ نے دبوچ لیا۔واضح رہے کہ چار سالہ بچی سعیدہ نہر کنارے کھیل رہی تھی جبکہ اس کی ماں بھی وہیں موجود تھی، مگر مچھ نے پانی سے نکل کر اچانک دونوں پر حملہ کر دیا تاہم ماں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی لیکن مگر مچھ چار سالہ بچی کو دبوچ کر پانی میں لے گیا۔علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ جس مگر مچھ نے حملہ کیا اس کی لمبائی تقریبا 16 فٹ ہے، اکثر اوقات مگر مچھ قریبی آبادی پر حملہ کر دیتے ہیں، واقعہ کی اطلاع کے باوجود ابھی تک وائلڈ لائف یا انتظامیہ کے اہلکار نہیں پہنچے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ دس ماہ قبل بھی مگر مچھ نے ایک بچی کو نگل لی اتھا اور اکثر اوقات مگر مچھ نہر پر آنے والی مویشیوں کو دبوچ لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.