سوشل ایشوز

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون بھی گھر میں محفوظ نا رہ سکی، اوباش افراد نے کیا سلوک کیا؟ سننے والوں پر سکتہ طاری ہو جائے گا

ظلم کا یہ سلسلہ یہیں تھما نہیں بلکہ ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بنائی اور بلیک میل بھی کرتے رہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون بھی گھر میں محفوظ نا رہ سکی، اوباش افراد نے کیا سلوک کیا؟ سننے والوں پر سکتہ طاری ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں 7 جولائی 2021 کو واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ 26 مئی 2021 کو وہ اپنے 9 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھیں کہ دوپہر 3 بجے مرکزی ملزم کامل شاہ، منیر عرف کالا شاہ اور دیگر تین نامعلوم ملزمان اسلحے کے ساتھ گھر کے دروازے کو توڑ کر میرے رہائشی کمرے میں داخل ہوگئے، اس دوران ایک ملزم نے میرے بیٹے کو آٹھا لیا جبکہ ایک نے مجھے گریبان سے پکڑ کر گرا دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے درعمل کے طور پر شور شرابا اور چیخ و پکار شروع کردی، جو پر ملزم کالا شاہ نے دھمکی دی کہ اگر تم ہماری بات نہیں مانو گی، تو تمھاری آنکھوں کے سامنے تمھارے بیٹے کو قتل کردیں گے، چنانچہ ڈر وخوف اور بیٹے کی جان بچانے کی خاطر ان کی بات ماننے کو تیار ہوگئی۔ جس کے بعد درندہ صفت ملزمان نے اسے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ ایف آئی آر میں خاتون کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ملزمان جاتے وقت گھر سے سات لاکھ روپے نقدی، ایک طلائی زیور، ایک عدد چین اور ایک عدد انگوٹی بھی لوٹ کر لے گئے۔ یہی نہیں ویڈیو کو بنیاد بنا کر ملزم کامل شاہ اور منیر کی جانب سے خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا کہ اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے، چنانچہ ملزمان کی جانب سے کچھ وقت بعد خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا، جس پر خاتون نے ان کی بات نہ مانی اور بلیک میل ہونے سے انکار دیا۔ تاہم ملزمان نے ردعمل کے طور پر مذکورہ ویڈیو کو شوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس پر ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.