سوشل ایشوز

بدھائی نا دینےکی سزا،خواجہ سرا نےوالدین کوبچی سےمحروم کردیا

ممبئی میں ایک خواجہ سرا نےبدھائی نہ ملنےپرتین ماہ کی بچی کو اغوا کےبعد قتل کردیا

بدھائی نا دینےکی سزا،خواجہ سرا نےوالدین کوبچی سےمحروم کردیا،بھارت کےصںعتی شہرممبئی میں ایک خواجہ سرا نے بدھائی نہ ملنے پرتین ماہ کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق کف پریڈ کے علاقے میں ایک جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو بدھائی لینے کیلئے خواجہ سرا پہنچ گئے۔ خواجہ سراؤں نے 1100 روپے، ناریل اور ساڑھی کا مطالبہ کیا تاہم بچی کے والدین نے ان کی خواہش پورے کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث خواجہ سراؤں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ بعد ازاں ایک خواجہ سرا نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر تین ماہ کی بچی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.