سوشل ایشوز

جائیداد کے لیے بیٹوں نے باپ کو اغوا کرلیا

لاہور: رائیونڈ میں ڈولفن پولیس نے بیٹوں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے باپ کو بازیاب کرلیا۔

ڈولفن اسکواڈ کے ترجمان کے مطابق جاوید، جنید اور سجاد نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے باپ فریاد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے اغوا کیا اور قریبی مکان میں لے گئے، ہمسائے نے 15 پر کال کی تو ڈولفن اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مغوی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور وہ چیخ و پکار کر رہا تھا، بیٹوں نے جائیداد ہتھیانے کیلئے باپ پر تشددبھی کیا، ملزمان اپنے باپ سے جائیداد کے کاغذات پر دستخط کروا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.