سوشل ایشوز

دوستی پر اعتراض، لڑکے نے گرل فرینڈ کی ماں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقہ شادباغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی، ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر فائرنگ کردی، زخمی نسیم بی بی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ثناء اور ملزم حیدر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.