سوشل ایشوز

گھریلو جھگڑے میں بیٹے کی فائرنگ سے پولیس افسر باپ جاں بحق

 کورنگی مہران ٹاؤن میں بیٹے کی فائرنگ سے شعبہ تفتیش میں تعینات انسپکٹرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے انسپکٹر دیدا ر عباسی جاں بحق ہوگئے، مقتول کو ان کے بیٹے نے رات گئے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول انسپکٹر درخشاں تھانے میں شعبہ تفتیش میں تعینات تھے، واقعے کے بعد ملزم ہوگیا جس کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سپر ہائی وے پر عیسی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے مفتی ندا محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.