سوشل ایشوز

پتوکی میں ڈاکوؤں نے انت مچا دی، شوہر کے سامنے ہی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: ڈی پی او

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے انت مچا دی ہے اور لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ شوہر کے سامنے ہی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جمشیر چک 24 کے رہائشی ندیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ عیدکی خریداری کرکے موٹرسائیکل پر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ جمشیراڈا کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوں نے روک لیا۔ شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ میں کھیتوں میں لے جاکر پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں بعد میں ڈاکوؤں نے اس کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)قصور نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.