سوشل ایشوز

سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کامعاملہ، ملزم کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا؟

گذشتہ روز تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون فور میں سابق سفیر کی بیٹی 28 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکے کو گرفتار کیا، پولیس کو قتل کی اطلاع ایک سکیورٹی گارڈ نے دی تھی۔ پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ ملزم کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.