سوشل ایشوز

پولیس اہلکار کی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت ;ڈی آئی جی کے حکم پر معطل

لاہورپولیس کے اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی اور غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو سامنے آگئی جہاں بعد تھانہ شادباغ کے ٹرینی اے ایس آئی نے دو ملزمان بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ان کی ماں سے بدتمیزی کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ابتدائی انکوائری کے بعد تھانیدار کو معطل کر دیا۔

لاہور میں  تھانیدار نے دوجوان بیٹوں کے سامنے ان کی ماں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نازیبا حرکات بھی کیں۔تھانیدار کے مطابق وہ گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی دھر لیا جب کہ لڑکوں کی ماں انہیں چھڑانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا جب کہ ایس پی سٹی کی ابتدائی انکوائری میں تھانیدار گناہ گار نکلا جس پر اسے معطل کر دیا گیا اور اہلکارکے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اہلکار کو معطل کردیا ہے اور آئی جی پنجاب کے حکم پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.