سوشل ایشوز

ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، بیٹی جان سے دھو بیٹی

دو ماہ قبل بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے لڑکی کو واپس گھر بلوایا تھا

ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، بیٹی جان سے دھو بیٹی‘ ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے برادری کے معززین کے ذریعے لڑکی کو واپس گھر بلوایا تھا۔ بعدازاں والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریبی نہر میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.