سوشل ایشوز

بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے کی سزا؛ بااثر افراد کا تین بھائیوں پر تشدد

گجرانوالہ میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر افراد نے لڑکی کے تین بھائیوں کو ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ دو روز قبل ڈوگراں والا میں پیش آیا جہاں لڑکی کو تنگ کرنے پر اس کے بھائیوں نے ملزمان کو منع کیا تو وہ تینوں بھائیوں کو اغواء کر کے ذیشان عرف طارق ٹیڈی کے ڈیرے پر لے گئے۔

وہاں تینوں پر مرغا بنا کر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر پانچ گھنٹے قید میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ذیشان عرف طارق ٹیڈی سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.