سوشل ایشوز

سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ گرفتار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ شہناز کوثر سابقہ شوہر سے شادی کرنا چاہتی تھی اور منع کرنے پردو روز قبل ملزمہ نے سابق شوہر کو اپنے گھر بلایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا۔واقع کے بعد خاتون لیاقت آباد میں اپنے رشتہ داروں کے گھر میں چھپی ہوئی تھی، پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو گرفتارکرلیا۔

 جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے،پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.