سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ٹریفک وارڈنز کی کارروائی، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والا پکڑا گیا، 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد

گاڑی کے مالک نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، 7 مرتبہ اوور اسپیڈنگ اور 2 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی

ٹریفک وارڈنز کی کارروائی، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والا پکڑا گیا، 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے بتایا کہ 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی کو ضبط کر کے تھانہ سول لائنز لے جایا گیا، جس کے مالک نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، 7 مرتبہ اوور اسپیڈنگ اور 2 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔ سی ٹی او کے مطابق کار ڈرائیور کو 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، واجبات جمع کروانے پر گاڑی اس کے حوالے کردی جائے گی۔ دوسری جانب شہری پنجاب سیف سٹی کیمروں کو انوکھے انداز سے دھوکہ دینے لگے، پنجاب سیف سٹی کے جدید کیمروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں نے نمبر پلیٹس پر سیاہ پلاسٹک پیپر لگا کر انہیں کیمو فلاج کرنا شروع کردیا گیا ہے، پنجاب سیف سٹی کے کیمروں سے گاڑی کی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے یہ طریقہ ایجاد کیا گیا اور اس لاہور کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی نمبر پلیٹس پر گہرا سیاہ رنگ کا پیپر لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن نمبر کی واضح شناخت مشکل ہوتی ہے، سیاہ پلاسٹک پیپر کو پرانے ڈیزائن والی نمبر پلیٹس پر لگایا جارہا ہے اور کیمرے دن کی روشنی میں بھی ایسی نمبر پلیٹ کی درست شناخت نہیں کر پاتے کیوں کہ بلیک پیپر کی وجہ سے الفاظ اور اعداد غیر واضح ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.