سوشل ایشوز

حاملہ خاتون کو سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا

مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا۔

 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔

واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے تین ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوہر کےسامنے خاتون سے ناروا سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے،متاثرہ جوڑے کوانصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.