سوشل ایشوز

اسکول میں 4 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول میں 4 سال کے بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ بچے کی نشاندہی پر اسکول چوکیدار کے بیٹے سمیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 29 اگست کو بیٹا اسکول کے اندر گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.