سوشل ایشوز

پولیس نے کی کارروائی، 19 سالہ لڑکے کو زندہ جلانے والے دو ملزمان گرفتار

ذیشان اس کی بیوی کو فون کرکے تنگ کررہا تھا اور واردات کی جگہ بھی اسی نے بلایا اور خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی: ملزمان

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19سالہ لڑکے کو زندہ جلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 28 اگست کو نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، متاثرہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل ابراھیم حیدری میں پیٹرول ڈال کر آگ لگانے کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزمہ زینت کا شوہر محمد حنیف اور بھائی محمد یسین شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ذیشان اس کی بیوی کو فون کرکے تنگ کررہا تھا اور واردات کی جگہ بھی اسی نے بلایا اور خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیو ں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزمان اپنے بیان کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.