سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

لاہور میں اوباش نوجوان کی جانب سے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، ملزم کے گرفتاری کے بعد حیران کن انکشافات

رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا

لاہور میں اوباش نوجوان کی جانب سے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، ملزم کے گرفتاری کے بعد حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا، ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔ گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق خان موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اس سے قبل متعلقہ حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.