سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

جائیداد کا تنازع اور انتقام کی آگ نے بھائی کو اندھا کر دیا، فوت ہونیوالے بھائی کی قبر کو ہی آگ لگا دی، آگ بجھانے کی کوشش کرنیوالوں پر ڈنڈوں سے حملہ

اہل علاقہ نے ملزم کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم بے درد شخص پرائمری اسکول ٹیچرحبیب اللہ سومرو نے مردہ بھائی عبدالمجیدسومرو سے دشمنی پال رکھی تھی

جائیداد کا تنازع اور انتقام کی آگ نے بھائی کو اندھا کر دیا، فوت ہونیوالے بھائی کی قبر کو ہی آگ لگا دی، آگ بجھانے کی کوشش کرنیوالوں پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے غوثپورمیں دل دہلانے والا واقعہ پیش آگیا۔ سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی سمیت رشتہ داروں کی قبروں کو آگ لگا دی۔جائیداد کے تنازع پر قبروں کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں کئی قبروں پر آگ لگتی دیکھی جا سکتی ہے۔ اہل علاقہ نے ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی، جس کا اپنے بھائی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جبکہ وہ دو سال قبل وفات پا چکا تھا،اہل علاقہ نے ملزم کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم بے درد شخص پرائمری اسکول ٹیچرحبیب اللہ سومرو نے مردہ بھائی عبدالمجیدسومرو سے دشمنی پال رکھی تھی۔ بھتیجوں سے ملکیتی تکرارپر بھائی سمیت تین رشتہ داروں کی قبرپرآگ لگائی، ظالم شخص نے اپنی دشمنی نکالنے کے لیے تین عزیزوں کی قبر کو آگ لگائی۔ افسوسناک واقعہ قبروں پرآگ دیکھ کر اہل علاقہ پہنچ گئے، آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو بے رحم شخص گالیاں دے کر آگ بجھانے سے روکتا رہا اور کہتا رہا کہ میں نے اپنے رشتے داروں کی قبر کو آگ لگا دی ہے آپ کا کیا جا رہا ہے۔ملزم نے قبروں پر لگے آگ کو بجھانے والوں کی کوشش کرنے والے افراد پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی،اہل علاقہ نے انسانیت کے ناطے قبروں پر لگے آگ کو بجھا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.