سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ریلوے پولیس بھی حرکت میں آگئی، ریل کی پٹریاں اور ریلوے کا دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فروخت کرنیوالے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا، مزید تفتیش جاری

ریلوے لائن کے مختلف سائز کے 22 ٹکڑے، 120 ٹی بلٹ، 40 پِن، 74 لوہے کی کیل، 28 چابی، 7 پلیٹ جوڑ، 5 پلیٹ کِٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا

ریلوے پولیس بھی حرکت میں آگئی، ریل کی پٹریاں اور ریلوے کا دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فروخت کرنیوالے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے تھانہ روہڑی کے ایس ایچ او الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایک مقدمے کی تفتیش جاری تھی کہ ریلوے پولیس افسر امیر علی شاہ کو ملنے والی اطلاع پر روہڑی بائے پاس کے قریب کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا گیا۔ ایس ایچ او الطاف حسین کے مطابق چھاپے کے وقت وہاں ایک ٹرک میں لوہے کا سامان لوڈ ہو رہا تھا، جس میں ریلوے کا سامان بھی شامل تھا۔ موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، تلاشی کے دوران ٹرک سے ریلوے لائن کے مختلف سائز کے 22 ٹکڑے، 120 ٹی بلٹ، 40 پِن، 74 لوہے کی کیل، 28 چابی، 7 پلیٹ جوڑ، 5 پلیٹ کِٹ، 27 انکر پلیٹ، 6 فش پلیٹ، 5 ٹی بار، 11 بیئرنگ پلیٹ، 3 انکر ڈبل، 1 اسٹیل سلیپر، 1 سی ایس ٹی سلیپر، 3 اسکرو پن کپلین، 9 بریکٹ، 2 فلوٹنگ لیور، 50 بریک شو 40 بریک بلاک اور دیگر ریلوے مٹیریل برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ریلوے کا یہ سامان نامعلوم مقام سے چوری کر کے فروخت کیا گیا تھا، ایک ملزم گرفتار ہے جب کہ دو ملزمان ٹرک ڈرائیور عبد الرحمان اور دکاندار عابد حسین قریشی فرار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.