سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

این سی او سی کا اجلاس، جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے میدان میں کود پڑا، کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ایف آئی اے نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، مختلف شہروں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے

این سی او سی کا اجلاس، جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے میدان میں کود پڑا، کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کو جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ میڈیا کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، جس کے تحت مختلف شہروں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں گرفتار اشخاص کو مجرم لکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کا ڈیٹ جمع کرنے کے بعد ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور مزید سے کی جائے گی، ویکسین سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کو مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ روک تھام کیلئے سخت سزا اور قانونی اقدامات پرعمل کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.