سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

زمین پٹھی نا آسمان گرا………… 17 ملزمان کی 10 سالہ بچے سے بدفعلی، رسیوں سے باندھ کر باری باری بدفعلی کرنے کی ویڈیو بھی بنا ڈالی، مقدمہ درج

گزشتہ شام احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی

زمین پٹھی نا آسمان گرا………… 17 ملزمان کی 10 سالہ بچے سے بدفعلی، رسیوں سے باندھ کر باری باری بدفعلی کرنے کی ویڈیو بھی بنا ڈالی، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع چنیوٹ کے بھوانہ سرکل میں بدفعلی کا بڑا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ 17 افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بھوآنہ کے نواحی چاہ کلر والا موضع سلیمان میں باسط نواز کا والد دو سال قبل فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے گزشتہ شام تقریبا بوقت سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی، بتایا گیا ہے کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تا حال پولیس درندہ صفت گروہ میں سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع نے وزیر اعلی پنجاب، آ ئی جی پولیس پنجاب، آ ر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے درندہ صفت گروہ کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.