سوشل ایشوز

لاہور میں 22 سالہ شادی شدہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

لاہور میں گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 22 سال کی سمیرا کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم پر بری طرح نوچا گیا، دو ملزمان نے سمیرا پر تشدد کیا پھر پھندا لگا کر جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش واش روم سے ملی خاتون گھر میں اکیلی تھی، ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق سمیرا کی بہن باہر سے آئی اور واش روم میں گئی تو دیکھا کہ سمیرا کی لاش پڑی تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود تھے۔

عینی شاہد مقتولہ کی بہن نے بتایا کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، اس کے گلے پر پھندا کا نشان بھی موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.