سوشل ایشوز

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 خواتین سے زیادتی کے واقعات

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اتوارکی شام کام سے گھر جاتے ہوئے کارسوار نے لفٹ دی اورپستول تان کر اسپتال کی پارکنگ میں لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے ریس کورس میں بھی ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آصف نامی شخص نے خاتون کو لاہور سے نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.