سوشل ایشوز

لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد کی فائرنگ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق

شاہ پور کانجراں کے انفال کا ایک دن پہلے عمر فاروق سے جھگڑا ہوا تھا،ملزم نے دوسرے دن ساتھی عزیز کے ساتھ مل کر عمر پر فائرنگ کر دی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق شاہ پور کانجراں کے انفال کا ایک دن پہلے عمر فاروق سے جھگڑا ہوا تھا۔ انفال نے رنجش دل میں رکھی اور دوسرے دن ساتھی عزیز کے ساتھ مل کر عمر پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عمر زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم انفال کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.