سوشل ایشوز

لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ

لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات میں 300 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق جنسی ہراسانی کو رپورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ گریٹراقبال پارک  واقعےکے بعد ہوا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں جنسی ہراسانی کے 642 مقدمات درج ہوئے، اگست میں 323 اور رواں ماہ 319ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نےکہا ہےکہ 110 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہو چکے ہیں، واقعات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن خواتین مقدمات سے گریز کرتی تھیں۔ مقدمات درج ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور بے لباس کیے جانے کے واقعےکے بعد ہراسانی کے خلاف شکایات درج کرانےکا رجحان بڑھا، اس  واقعے نے خواتین کا حوصلہ بڑھایا کہ مقدمات درج کروائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.