سوشل ایشوز

لاہور پولیس کی دبنگ کارروائی، چینی باشندے کی لاپتا ہونیوالی پاکستانی بیوی ڈھونڈ لی

چینی باشندے کینگ شینگ کی پاکستانی بیوی عائشہ اخترگھر پر جھگڑے کے بعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی: ڈی آئی جی انوسٹی گیشن

لاہور میں پولیس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے چینی باشند ے کی لاپتا ہونے والی پاکستانی بیوی ڈھونڈلی ہے اور اس کو بعد میں اس کے شوہر کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق چینی باشندے کینگ شینگ کی پاکستانی بیوی عائشہ اخترگھر پر جھگڑے کے بعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی۔ چینی شہری نے بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس کا کہنا تھاکہ بیوی ہفتے کے روز سے غائب ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے چینی شہری کی پاکستانی بیوی تلاش کرکے اسے شوہرکے حوالے کردیا۔ چینی باشندے کینگ شینگ نے4 سال قبل عائشہ اختر سے شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.