سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، عثمان بزدار کے تمام نعرے اڑن چھو، صوبائی دارالحکومت میں ایک مرتبہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر، شہریوں میں مختلف بیماریوں کا خدشہ

شہر میں گزشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے

پنجاب حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، عثمان بزدار کے تمام نعرے اڑن چھو، صوبائی دارالحکومت میں ایک مرتبہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر، شہریوں میں مختلف بیماریوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شہر میں گزشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ گندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 4 ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.