سوشل ایشوز

ڈیفنس میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل

واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈاکٹر خولہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا

ڈیفنس میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈاکٹر خولہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی ڈاکٹرکا پرس اور موبائل فون غائب ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.