سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، میکے واپس بھیجنے کی ضد نے بہن کو بھائی کا قاتل بنا دیا، ملزمہ نے مقتول کو کیسے قتل کیا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والا سچ منظر عام پر آگیا

ملزمہ نے 22 سالہ صدی احمد کو سوتے ہوئے گلا کاٹ کر قتل کیا، ملزمہ خاوند سے جھگڑا کرکے میکے آئی تھی اور بھائی اس کو واپس جانے کا کہہ رہا تھا

فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، میکے واپس بھیجنے کی ضد نے بہن کو بھائی کا قاتل بنا دیا، ملزمہ نے مقتول کو کیسے قتل کیا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والا سچ منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 583 گ ب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بہن نے تیز دھار آلے سے بھائی کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وادرات پر پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 22 سالہ صدی احمد کو سوتے ہوئے گلا کاٹ کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاوند سے جھگڑا کرکے میکے آئی تھی اور بھائی اس کو واپس جانے کا کہہ رہا تھا۔ گذشتہ رات بھی مقتول نے اپنی بہن کو واپس سسرال جانے پر اصرار کیا جس پر بھائی بہن کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.