سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت کی نا اہلی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت، لاہور میں زیادتی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، سفاکیت اور درندگی کی انتہا‘بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

متاثرہ بچی کی نانی شریفاں بی بی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کیا

پنجاب حکومت کی نا اہلی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت، لاہور میں زیادتی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، سفاکیت اور درندگی کی انتہا‘بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن نے شریفاں بی بی نامی خاتون کی مدعیت میں درج رپورٹ پر بھیکے وال پنڈ کے رہائشی عبدالرشید کو اپنی ہی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن پولیس اسٹیشن عمران قمر نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ملزم عبدالرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دائر کی۔ ملزم عبدالرشید اور کلثوم بی بی کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی، 4 سال پہلے کلثوم بی بی نے گھریلوں ناچاقی پر عبدالرشید سے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی جبکہ ملزم 5 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق درخواستگزار شریفاں بی بی 12 اکتوبر کو 2 سال بعد اپنے نواسے نواسی سے ملنے آئی تو اس کی نواسی نے اسے ساری صورت حال سے آگاہ کیا۔ جس پر شریفاں بی بی نے پولیس اسٹیشن میں عبدالرشید کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی نانی شریفاں بی بی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.