سوشل ایشوز

ذرا سی بات پر بہن کے سسرال میں بھائی قتل

فیصل آباد میں جھگڑے کے بعد چچا زاد بہن کو لینے کے لیے سسرال پہنچنے والے بھائی کو خاتون کے سسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کا واقعہ فیصل آباد میں سمندری روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔مقتول عرفان اپنی چچا زاد بہن کے جھگڑے کی اطلاع پر اسے لینے کے لیے اس کے سسرال پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سسر نے مقتول کو گلی میں سر عام گولی مار کر قتل کیا، خاتون کے سسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.