سوشل ایشوز

شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کےعاشق سےکروادی

پنکج نےبتایا کہ میرے استفسارپربیوی نےاعتراف کیا کہ وہ اپنی محبت پنٹوسےشادی کرنا چاہتی تھی

شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کےعاشق سےکروادی ،بھارتی شہرکان پورمیں ایک انتہائی عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہرنےاپنی بیوی کی شادی اس کےمحبوب سےکروادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پنکج شرما نامی شہری کی شادی 6 ماہ قبل مئی میں کومل نامی لڑکی سےہوئی تھی لیکن اس کا رویہ کافی عجیب تھا اوروہ کسی سےبات بھی نہیں کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویودیتےہوئےپنکج نےبتایا کہ میرے استفسارپربیوی نےاعتراف کیا کہ وہ اپنی محبت پنٹوسےشادی کرنا چاہتی تھی،پنکج نے کومل کے گھروالوں کوبتایا لیکن وہ گھروالوں کےسمجھانےپربھی نہ مانی۔ پنکج کا کہنا تھا کہ جب معاملہ گھرمیں حل نہیں ہوا تواسےاینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لےجایا گیا جہاں میری،پنٹواورکومل سمیت رشتہ داروں کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جب لڑکی نےکسی کی بھی بات نہ مانی تو پنکج نےاہلیہ کوچھوڑنےکا فیصلہ کرلیا۔ پنکج شرما نےکومل کی شادی پنٹوسےکروانےکا سوچا اورباضابطہ شادی کے لیےاس نے خود وکیل کا بندوبست بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.