سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ داماد نے سسر اور سالوں کو فائرنگ کر کے کیوں قتل کیا؟ اتنہائی افسوسناک حقیقت سامنے آگئی، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

ملزم شاہ زیب کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی تھی اسی رنجش پر ملزم نے سسرال جا کر فائرنگ کر دی

لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ داماد نے سسر اور سالوں کو فائرنگ کر کے کیوں قتل کیا؟ اتنہائی افسوسناک حقیقت سامنے آگئی، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شاہ زیب نامی ملزم نے اپنے سسر حامد شاہ، بردار نسبتی فرخ شاہ اور شاہ رخ پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں حامد شاہ اور اس کا بیٹا فرخ شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ شاہ رخ کو زخمی حالت میں ہی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی تھی اسی رنجش پر ملزم نے سسرال جا کر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مقتول حامد شاہ اور اس کا بیٹا فرخ شاہ دس روز قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے جب کہ شاہ رخ بھی تین روز قبل ترکی سے پڑھائی مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.