سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

سستے داموں ڈالرز فروخت کر کے بیرون ملک سے آئے تاجر کے ساتھ رونگٹے کھڑے کر دینے والا سلوک کر دیا گیا، پولیس نے کیا کارروائی کی؟ سب کچھ سامنے آگیا

بیرون ملک سے آئے تاجر سے سستے ڈالر کی آڑ میں 50 لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا، جعلساز نے اصلی ڈالرز دکھا کر تاجر سے ڈیل کرکے نقلی کرنسی تھما دی

سستے داموں ڈالرز فروخت کر کے بیرون ملک سے آئے تاجر کے ساتھ رونگٹے کھڑے کر دینے والا سلوک کر دیا گیا، پولیس نے کیا کارروائی کی؟ سب کچھ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں بیرون ملک سے آیا تاجر حجام کی دکان پر گیا جہاں حجام نے باتوں باتوں میں سستے ڈالر کی آفر کی، بتایا کہ اس کے دوست سستے ڈالرز فروخت کرتے ہیں، جس پر تاجر کو پہلے دو اصلی 50 ڈالرز کے نوٹ دیے گئے، بعد ازاں 50 لاکھ روپے کے عوض30 ہزار امریکی ڈالرز دینیکی ڈیل طے پائی، ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے لئے اور جعلی 50 ڈالرز والے تین پیکٹ تھما دیئے ۔ تاجر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈیل کرانے والے نائی اور ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ جعلسازوں میں شامل خاتون سمیت تین افراد فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق تاجر کو ڈیل میں دو لاکھ 80 ہزار روپے کا منافع نظر آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.