سوشل ایشوز

چائے میں زہر دیا پھر گلا دبا کر قتل کیا؛اندھے قتل کا سراغ مل گیا

حافظ آباد میں پولیس نے ماں بیٹی کے اندھے قتل کا سراغ  لگا لیا جس میں گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا۔

پولیس کے مطابق 5 روز قبل حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں ماں بیٹی کا قتل ہوا تھا جس میں ملزم نے اپنی بیوی اور 17 سالہ بیٹی شہر بانو کو شک کی بنیاد پر قتل کیا  اور واردات کے بعد اسے خود کشی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور17سالہ بیٹی کو پہلے چائے میں زہریلی گولیاں دیں اور بعد میں ان کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا اور مختلف افراد سے تفتیش شروع کی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو باضابطہ گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.