سوشل ایشوز

بس ڈرائیور کی ڈھٹائی، تیزرفتاری سے منع کرنے پر انوکھا جواب دے دیا

یہ جیل تھانے اورکورٹ کچہری تو بنی ہی جوانوں کے لیے ہے، جوان نہیں جائیگا تو اورکون جائیگا: الیاس کوچ کا ڈرائیور

کراچی میں تیز رفتاری سے منع کرنے پر بس ڈرائیور ڈھٹائی پر اتر آیا اور انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ کچہری اور جیل تو جوانوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘الیاس کوچ’ کا ڈرائیور تیز رفتاری سے منع کرنے اور اس کے انجام سے ڈرانے پر ڈھٹائی پر اتر آیا۔ ڈرائیورکا کہنا تھا کہ یہ جیل تھانے اورکورٹ کچہری تو بنی ہی جوانوں کے لیے ہے، جوان نہیں جائیگا تو اورکون جائیگا۔ ویڈیو بنانے والی خاتون نے ڈرائیور کو جواب دیا کہ ‘نہیں، جیل مرد نہیں مجرم اور بری تربیت والے لوگ جاتے ہیں ‘۔ اس پر بھی ڈرائیور باز نہ آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.