سوشل ایشوز

احمد نورانی کو بڑا جھٹکا؛عنبرین فاطمہ نے خلع کا دعویٰ کردیا

معروف صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عنبرین بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے قومی اخبار سے وابستہ ہیں۔

خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی۔ نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

عنبرین فاطمہ نے کہا کہ "اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا،  اس لیے میں "خلع” کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا۔”

خیال رہے کہ عنبرین فاطمہ پر کچھ روز پہلے لاہور میں حملہ بھی ہوا تھا ۔ نامعلوم افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں۔ ملزمان نے  لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.