سوشل ایشوز

ماں نے بیٹی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور کے علاقے تھانہ مزنگ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی ‏گئی جب والدہ اپنی بیٹی کی چیخیں سن پر بروقت پہنچ گئی۔

بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ پڑوسی لڑکے ‏سمیت 5 افراد کےخلاف تھانہ مزنگ میں درج کرایا گیا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بازار سےآئی تو پڑوس کے فلیٹ سے میری بیٹی کی چیخیں سنائی دیں ملزم کی بہن فلیٹ ‏کے دروازے پر کھڑی تھی اور مجھے اندر جانے سے روکتی رہی، میں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنائی ‏اور اپنی بیٹی کولے آئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بہن سمیت3 نامعلوم افراد نے میرے فلیٹ میں گھس کر تشدد کیا مجھے ‏پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.