سوشل ایشوز

شادی شدہ خاتون سے عشق میں ناکامی پر تیزاب پھینک دیا

کراچی میں شادی شدہ خاتون سے دوسری شادی کرنے کے خواہش مند شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

محمود آباد میں حملہ آور نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے یاسر نامی شخص ملوث نہیں کیوں کہ یاسر متاثرہ خاتون کا شوہر ہے جو اس وقت والدہ کے گھر پر ہے۔والد نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آور شہزاد نامی شخص ہے جو شادی شدہ خاتون سے دوسری شادی کرنے کا خواہشمند ہے۔والد کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے آج گھر کا دوازہ کھلا دیکھا تو گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل کورنگی چکرا گوٹھ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.